پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائدایمرجنسیز پر ریسپانس

لاہور (خصوصی رپورٹ) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی گزشتہ ماہ مئی کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ریسکیو 1122 نے مئی کے دوران پنجاب بھر میں 210,360 ایمرجنسیز پربروقت ریسپانس کرتے ہو ئے211,354ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں۔انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران39,978روڈ ٹریفک حادثات،4,131 آتشزدگی کے واقعات اور140 ڈوبنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔