علی حسین نے ماں رضوانہ بی بی کو چھری کے وارسے زخمی کردیاجوہسپتال میںدم توڑ گئی ،ملزم فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں جائیدار کی لالچ میں بدبخت بیٹے نے چھری کے وار سے ماں کو قتل اور سگے بھائی کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سندرمیں جائیدار کی لالچ میں بدبخت بیٹے علی حسین نے چھریوں کے وار کرکے ماں رضوانہ بی بی اورسگے بھائی کو زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہوگیا ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں رضوانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے جائیدار کی لالچ میں سگی ماں کو چھری کے وار سے قتل کیا اور سگے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔