جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی

مریدکے(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ فتح پوری میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمی عمرفاروق اور اسامہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ہسپتال منتقل کردیا، ملزم فرار ہوگئیجبکہ تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔