پنجاب میں کرپشن کرنے والوں کی شامت آگئی‘دھڑا دھڑ گرفتاریاں پٹواریوں کے ڈیرے ویران

وزیراعلی کے حکم پرا  ینٹی کرپشن اور محکمہ داخلہ کی  لاہور ، ساہیوال،  منڈی بہائوالدین، گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور،  ملتان ، بہاولنگر اور دیگر شہروں میں کارروائیاں
سول ڈیفنس کے 12اہلکار نوکری سے برخاست ‘37  معطل‘ 7 کا تبادلہ ‘محکمہ خوراک کے 48افسر معطل یا ملازمت سے فارغ کئے جا چکے ہیں
لاہور(جابر وقاص)پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف کمربستہ ،اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں پولیس سمیت مختلف اداروں کے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر مختلف محکموں سے  اہلکاروں کو نوکری سے برخاست بھی کر دیا گیا ہے ‘پنجاب کے مختلف محکموں میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جبکہ اینٹی کرپشن حکام کا دعوی ہے   18 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جن میں پولیس ملازم پٹواری ،کلرک ،ریکارڈ کیپر اور افسروںکے فرنٹ مین شامل ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق سول ڈیفنس کے 12اہلکار نوکری سے برخاست اور37 اہلکار معطل جبکہ 7 کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے  کرپشن کے خلاف کریک ڈائون  میں 54 افسر معطل یا نوکری سے برخاست ہو چکے ہیں جن میں 48 محکمہ خوراک سے ہیں‘اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں گرفتار ہونے والوں میں 3 پولیس ملازمین ، 4 تحصیلدار و نائب تحصیلدار،  9 سے زائد پٹواری شامل ہیں جبکہ پی ایچ اے سمیت مختلف اداروں کے 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ‘اینٹی کرپشن اور محکمہ داخلہ کی کاروائیاں لاہور ، ساہیوال،  منڈی بہائوالدین، گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور،  ملتان ، بہاولنگر اور دیگر شہروں میں کی گئیں ‘وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف کریک ڈائون ے لئیے کاروائیاں مزید تیز کرنے کا کہا ہے جبکہ دوسری طرف بہت سے پٹوار خانے اینٹی کرپشن کی کاروائیوں کے پٹواریوں کے بائیکاٹ  کے بعد ویران ہو چکے ہیں