الہ آباد (خصوصی رپورٹ) تحصیل بھر کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ افسران کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر پٹواری سراپا احتجاج ہیں۔ ضلعی صدر انجمن پٹواریان چوہدری امجد حسین چدھڑ اور تحصیل صدر میر محمد نے کہا ہے کہ 2015ء کی سمری اور عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سکیل اپ گریڈ کیے جائیں، کی جائیں۔