رواں سال 13011 اشتہاری،4480 مجرمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کا مشن : سی سی پی او بلال صدیق 
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال 13011 اشتہاری اور4480عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے کینٹ میں 2944،سول لائنزمیں 1085، سٹی میں 2688، اقبال ٹاؤن میں 2850، صدرمیں 1743اور ماڈل ٹاؤن میں 1695اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کینٹ میں 670،سول لائنزمیں 379، سٹی میں 1348، اقبال ٹاؤن میں 1095، صدرمیں 548اور ماڈل ٹاؤن میں 440عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہیاشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔جرائم کی روک تھام اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ہارڈ کور پولیسنگ اپنائی جائیاشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے سمارٹ آئی،ہوٹل آئی سمیت دیگر ایپلی کیشنز سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔موثرتفتیش سے مجرموں کو قرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کا مشن ہے۔