لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی قیادت میں سپیشل پرفارمنس ٹاسک کے تحت ریکارڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اور اشتہاریوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق رواں سال اب تک 13 ہزار 507 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ 3308 عادی مجرمان اور 3621 عدالتی مفروران کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے۔کارکردگی رپورٹ کے مطابق 6251 ایسے اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کیے گئے جو اپنے مقدمات میں تھانوں میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دیگر اضلاع سے 265 خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔