1475گینگز کے 3345ملزمان کو گرفتار کیا گیا 1ارب 2کروڑ روپے مالیت کی برآمدگی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی لاہور کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق رواں سال 1475گینگز کے 3345ملزمان کو گرفتار کیا گیاگرفتار گینگز سے تقریباً 1ارب 2کروڑ روپے مالیت کی برآمدگی کی گئی،اے کیٹگری کے 2253 خطرناک اشتہاریوں سمیت 25409اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیاقتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 323مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیاڈکیتی، رابر ی معہ قتل کے 12مقدمات کو ٹریس کیا گیااقدام قتل کے 730مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیاڈکیتی اور رابری کے 8022مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اغواء برائے تاوان کے 10مقدمات سمیت اغواء کے 5650مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیاریپ اور بچوں سے بدفعلی کے 1204مقدمات کے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا48تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈز میں 1510مقدمات کے شہریوں کو انصاف فراہم کیا گیا4372مقدمات میں جرائم پیشہ عناصر کو مختلف سزائیں دلوائی گئیں،شہریوں کے قتل میں ملوث 83ملزمان میں سے 29ملزمان کو سزائے موت دلوائی گئیکمپلینٹ سیل 1787پر موصول 2031درخوستوں میں سے 1996 درخواستوں کو نمٹا دیا گیاعوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،