بھارت میں شدید سیلاب، 36 لاکھ سے زائد متاثرین، مودی سرکار کی ناکامی بے نقاب

بھارت میں شدید سیلاب، 36 لاکھ سے زائد متاثرین، مودی سرکار کی ناکامی بے نقاب

مودی حکومت کی ناقص انتظام کاری کے باعث شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 36 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر دیا ہے۔

 آسام کے 19 اضلاع میں سیلابی صورتحال نے لاکھوں کو بے گھر کیا، جب کہ ریلیف کیمپس میں منتقل کیے گئے افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔بارشوں اور سیلاب کے باعث 34 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں، مگر بھارتی حکومت کی طرف سے امدادی اقدامات اور ریسکیو آپریشنز کا فقدان مسائل کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔مودی سرکار، جو پاکستان کو آبی جارحیت کی دھمکیاں دیتی ہے، اپنے ملک میں پانی کے بحران اور سیلاب پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ناقص انفرااسٹرکچر اور کمزور منصوبہ بندی انسانی المیے کی وجہ بن چکی ہے۔مودی حکومت اس وقت بہار میں الیکشن کی مصروفیات میں مبتلا ہے اور سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دیتی ہے، مگر اپنی ہی سرزمین پر پانی کے انتظامات ٹھیک کرنے میں ناکام ہے۔