مودی سرکار کا طلبہ کے احتجاج میں ناکامی، مظاہرین پر تشدد کے دوران حالات کشیدہ

مودی سرکار کا طلبہ کے احتجاج میں ناکامی، مظاہرین پر تشدد کے دوران حالات کشیدہ

رواں ماہ 13 دسمبر کو بی پی ایس سی 2024 کے امتحانات کے خلاف بہار میں طلباء کے احتجاج نے تشدد کی صورت اختیار کر لی، جہاں مظاہرین نے امتحانات کی منسوخی اور شفافیت میں کمی کے خلاف حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

 احتجاج کے دوران مودی سرکار نے پرشانت کشور اور جان سوراج پارٹی پر اکسانے کے الزامات عائد کیے اور 700 نامعلوم مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مظاہرین نے پولیس کے تشدد کا سامنا کیا، جس میں کئی طلباء شدید زخمی ہو گئے، اور انہیں ہسپتالوں میں علاج کی ضرورت پیش آئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور مظاہرین کے پرامن احتجاج پر جبر کی مذمت کی۔

شانت کشور نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت طلباء کے مسائل سن کر بی پی ایس سی امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنائے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس کارروائی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے اور مودی سرکار کی حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔