مودی سرکار کو آپریشن سندور کی ناکامی پر اپوزیشن کا کڑا گھیراؤ

مودی سرکار کو آپریشن سندور کی ناکامی پر اپوزیشن کا کڑا گھیراؤ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو آپریشن سندور کی ناکامی پر اپوزیشن جماعتوں کی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈروں نے مودی سرکار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سرنڈر کرنے کا الزام عائد کیا۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ "مودی نے ٹرمپ کو جھوٹا کہنے کی ہمت نہیں کی، کیونکہ اگر ایسا کیا تو ٹرمپ سب کچھ بے نقاب کر دے گا۔"جنتا دل (سیکولر) کے رہنما ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ "مودی سرکار نے امریکا کو ثالث کیوں بنایا؟ عوام کو بتایا جائے کہ اس کمزوری کے پیچھے کیا وجہ تھی۔"اپوزیشن کا کہنا ہے کہ "مودی سرکار کے جھوٹ نے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے" اور مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی صدر کے ثالثی بیانات پر وضاحت پیش کرے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تنازع بھارت کی خارجہ پالیسی میں سنگین کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔