نئی دہلی کی جانب سے کیے جانے والے جھوٹے جنگی دعووں کو عالمی سطح پر شدید ردعمل کا سامنا ہے، اور مودی سرکار کو ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
معروف امریکی ماہر امورِ سکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دے دیا۔پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاکستان کے خلاف کیے گئے دعووں کے شواہد نہ صرف ناقص ہیں بلکہ جھوٹے بھی ہیں۔ ان کے مطابق اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں کم از کم 5 جنگی طیارے کھوئے، جبکہ پاکستان ایئر فورس کو کسی بھی بڑے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان ایئر فورس کو 20 فیصد نقصان پہنچانے کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دیا گیا۔ فیئر نے کہا کہ ایسے دعوے زمینی حقیقت سے بالکل مطابقت نہیں رکھتے اور یہ بھارتی حکومت کے جھوٹے بیانیے کو ظاہر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر بھی عالمی ماہرین کے مطابق ناقابلِ اعتبار اور گمراہ کن ثابت ہوئیں۔
پاکستان کے تمام اہم ہوائی اڈے مکمل طور پر محفوظ اور فعال ہیں، جس سے بھارت کی فضائی کامیابیوں کا دعویٰ بے بنیاد قرار پایا۔بین الاقوامی میڈیا اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے، اور بھارت کی خود ساختہ جنگی کامیابیوں کا بھانڈا اب عالمی سطح پر پھوٹ چکا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص" کے تناظر میں کئی غیر مصدقہ دعوے کیے، جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ غیرجانبدار عالمی اداروں اور ماہرین نے بھی سختی سے مسترد کر دیا ہے۔