اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ہیڈکوارٹرز نے تمام ریگولر، کنٹریکٹ اور پروفیشنل ملازمین کو اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)سے ڈگری تصدیق کرانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا ۔ جاری نوٹس کے مطاقب پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن ملازمین نے 31 جنوری 2025 کی مقررہ ڈیڈلائن تک ہدایات پر عمل نہیں کیا، انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی جا رہی ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے تصدیق شدہ اپنی ڈگریوں کی نقول متعلقہ شعبے میں جمع کرائیں۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں ڈگری ویریفیکیشن مکمل نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، جس میں معطلی، تنزلی اور حتی کہ ملازمت کے خاتمے جیسے اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں