جعلی ڈگری پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ملازمت سے برطرف

 درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی‘ نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی
 اسلام آباد(آئی این پی )نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ تفصیل کے  مطابق ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے صدر ہی نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا۔نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی اور نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔