ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرف

ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنیوالا شخص تب جارج میسن یونیورسٹی کا صدر نہ تھا
بی بی اے ڈگری پر درج نام اجرا کے وقت کچھ اور تھا، شوکاز کا تسلی بخش جواب نہ ملا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمدکی ایم بی اے ڈگری پردستخط کرنے والا شخص اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کا صدر نہیں تھا جبکہ بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا۔ نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انکوائری کی جس میں نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کی گئی۔ نادرا کے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کے بعد چیئرمین نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور شوکازکے غیرتسلی بخش جواب پرتادیبی کارروائی کی جس میں ذوالفقار احمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔