ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار قائم مقام آئی آر جی سی کمانڈر احمد وحیدی عوامی تقریب میں نظر آ گئے

ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار قائم مقام آئی آر جی سی کمانڈر احمد وحیدی عوامی تقریب میں نظر آ گئے

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے قائم مقام کمانڈر احمد وحیدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرِ عام پر آ گئے۔

احمد وحیدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔ایرانی حکام سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں کر رہے ہیں، جو ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے ابتدائی مرحلے میں فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔سابق سپریم لیڈر کا تابوت جمعرات کی شام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی حسینیہ کے قریب قائم تعزیتی مقام پر پہنچایا گیا، جہاں اعلیٰ ایرانی حکام نے حاضری دے کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔