پوپ فرانسس کا عوامی مقام پر اچانک شرکت، عوامی عبادت کے بعد دعائیں دیں
ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سب کو حیران کرتے ہوئے عوامی مقام پر شرکت کی، حالانکہ وہ محض دو ہفتے قبل شدید نمونیہ کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، مگر وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت (ماس) کے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔ پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں، اور ان کی آواز کمزور ہونے کے باوجود قدرے واضح تھی۔
پوپ کا آخری عوامی رابطہ 14 فروری کو ہوا تھا، اور وہ 23 مارچ کو جمیلی اسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق، انہیں اگلے دو ماہ مکمل آرام اور عوام سے دوری کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ اتوار کی صبح سورج کی روشنی میں جمع ہونے والے لوگوں کے درمیان گھل مل گئے اور ان پر دعائیں نچھاور کیں۔یہ منظر نہ صرف حوصلہ افزا تھا بلکہ عیدِ قیامت (ایسٹر) سے دو ہفتے قبل مسیحیوں کے لیے خوشی کی خبر بھی لایا۔