پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا کی عدالت نے منشیات کیس میں ملزم کو 9 سال قید سخت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم لیاقت علی کو 9 سال قید سخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں 5 ماہ مزید سزا بھگتنا ہو گی،ملزم لیاقت علی سکنہ چک 67 ای بی سے ایک کلوچرس بر آمد ہوئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ صدر عارفوالہ میں 2023 میں درج ہوا تھا۔