لاہور(کرائم رپورٹر)خصوصی عدالت برائے انسدادِ منشیات نے منشیات اسمگلنگ کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی.تفصیلات کے مطابق مجرم کو 2022 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا تھامجرم کے رکشہ سے اے این ایف کے عملے نے 56 کلوگرام چرس برآمد کی تھی.مجرم کے خلاف تھانہ اے این ایف فیصل آباد میں انسدادِ منشیات ایکٹ کی دفع (c)9 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھاجرم ثابت ہونے پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے مجرم علی شاہ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔