منشیات برآمدگی کیس، مجرم کو 20 سال قید کی سزا

ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور عابدہ رفیق نے 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا
بصیرپور (خصوصی رپورٹ )منشیات برآمدگی کا کیس، عدالت نے مجرم محمد اختر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور عابدہ رفیق نے مجرم پر 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔مجرم کو 2024 میں بصیر پور پولیس نے گرفتار کر کے 13 پیکٹ چرس برآمد کی تھی۔ قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ نے لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔