لاہور :شدید گرمی کے دوران گھنٹوں بجلی بند،شہری پریشان

ٹرانسفارمر جلنے سے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے، رچنا ٹائون 2 روز بجلی بند رہی
لاہور (کرائم رپورٹر )لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم نے صارفین کو پریشان کردیا،شدید گرمی کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بندرہی۔ ٹرانسفارمر جلنے سے نیو اسلامیہ پارک کے علاقہ بلال سٹریٹ ،امرسدھو کے علاقہ سپر ٹائون میں 16 گھنٹے ،ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث رچنا ٹائون شاہدرہ میں دو روز بجلی بند رہی۔اسی طرح سید پور سب ڈویڑن کے علاقہ میں تین ٹرانسفارمر خراب ہوئیجبکہ محمود بوٹی، عامر ٹائون،رانا ٹائون،باٹا پور،صحافی کالونی، ٹائون شپ،بادامی باغ، شاہدرہ، فیروز والا کے مختلف علاقوں میں بھی ٹرانسفارمر خراب ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہی ،بجلی کی طویل بندش سے پانی بھی نایاب ہوگیا ، شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد عملہ بات تک نہیں سنتا۔