بکر منڈی میں گرینڈ آپریشن ، 500کلو ناقص گوشت تلف

گوشت انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ، مالکان کے پاس ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھا
لاہور ( کرائم رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں گرینڈ آپریشن کے دوران 500کلو ناقص گوشت تلف کر دیا، سپلائر پک اپ بھی ضبط کر لی گئی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویجی لنس ٹیم کی بروقت اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے اس حوالے سے بتایا بیمار ومردہ جانور کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا، بیمارجانور کو ذبح کر کے گاڑی میں سامان کے نیچے چھپایا گیا تھا،جانور کا معائنہ کیا گیا، گوشت انسانی صحت کیلئے نقصان دہ تھا، مالکان کے پاس جانور کا ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھا۔