غیر ملکی باشندے سے 3کلو چرس برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق دوران ناکہ بندی مشکوک جانتے ہوئے غیر ملکی باشندے کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ ایس ایچ او گوالمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے چرس کو پلاسٹک شاپر میں رکھ کر پیدل مختلف مقامات پر سپلائی کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گوالمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کڑی نگرانی اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔