وینزویلا : زلزلوں سے ہلاکتیں2300 ہوگئیں‘7روزہ سوگ

  زلزلہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے‘بنیادی سہولیات تباہ ہو گئیں:اقوام متحدہ 
کراکس(آئی  این پی )وینزویلا میں زلزلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 2300 تک پہنچ گئی جب کہ 10 ہزار 571 افراد زخمی اور 43 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق شہر لا گوائرا جو دارالحکومت کراکس کے شمال میں واقع ہے، زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا وہاں خوراک کی شدید قلت ہے، بنیادی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں