سوگ ان مرد و خواتین کے اعزاز میں منایاجارہاہے جنہوں نے جانیں قربان کیں
کراکس(آئی این پی )وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگِز نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سات دن کے قومی سوگ کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ حالیہ امریکی حملے اور اس میں مارے جانے والے فوجی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ڈیلسی روڈریگِز نے جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ان مرد و خواتین کے اعزاز میں کیا گیا ہے جنہوں نے وینزویلا اور سابق صدر نکولس مادورو کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کیں