پشاور(آئی این پی )کوہستان سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ گرفتارکنٹریکٹر فضل رحیم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کی 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی، جس پر عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔ ملزم کو 19جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیاگیاتھا۔