پی آئی اے کی لاہور اور مانچسٹر کے مابین براہ راست پروازوں کا آغاز

 پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر کی براہِ راست افتتاحی پرواز324 مسافروں کو لے کر گئی
لاہور(آئی این پی ) قومی ایئر لائن(پی آئی اے)نے لاہور اور مانچسٹر کے مابین براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر کی براہِ راست افتتاحی پرواز پی کے 709 روانہ ہوگئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، پرواز کی روانگی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ ۔افتتاحی پرواز سے 325 مسافر مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئے جبکہ اس سے قبل مانچسٹر سے لاہور کی پہلی پرواز گزشتہ رات روانہ ہوئی۔