وزیراعظم سے بنگلادیشی مشیر مذہبی امور کی ملاقات، براہ راست پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلا دیشی مشیر مذہبی امور نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا ونگ پی ایم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے ڈاکٹر حسین اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ عوامی روابط، علمی تبادلوں، تجارتی اور اقتصادی تعلقات سمیت دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا