تمام افراد اسلام آباد ایمبسی ویزا لگوانے گئے ‘ وہاں سے سوات چلے گئے تھے‘کشتی کو حادثہ پیش آگیا
لاہور(دانش منیر)سوات میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والی فیملی کی سات میں سے 6افراد کی میتیں گھر پہنچ گئیں‘ اہل خانہ کے مطابق حادثہ کے بعد انتظامیہ کی بد انتظامی سامنے آئی ہے جس پر کئی سوال اٹھائے گئے ہیں نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 6 کی مسجد میں ادا کی گئی‘کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد میں نیول کمانڈر ریٹائرڈ عامر ہندل ،20 سالہ بیٹا عبداللہ ‘
27 سالہ پروا ہوندل ، 23 سالہ بیٹی رویل ہندل شامل ہیں ‘پروا اوندل کا ایک سالہ بیٹا اور 5 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے۔24 سالہ بشری ہندل امریکہ میں پی ایچ ڈی کررہی تھی ‘بشری ہندل کو ابھی تک تلاش نہیں کیا جا سکا‘بشری ہندل ایک ہفتہ قبل امریکا سے ڈگری لے کر پاکستان آئی تھیں، تمام افراد اسلام آباد ایمبسی ویزا لگوانے گئے اور وہاں سے سوات چلے گئے تھے۔