دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا

پشاور (آئی این پی )پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی۔مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مفتی عبداللہ شاکر نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علما کرام سمیت مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔