لاہور، چھت گرنے سے جاں بحق 7 سالہ ابوبکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں مقامی قبرستان میںسپرد خاک ،اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی 
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت گرکر جاں بحق ہونے والے سات سالہ ابو بکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ابوبکر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود میں مقامی قبرستان سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی، ابوبکر سکول پڑھنے گیا تھا، کچھ دیر بعد سکول والوں نے کال کردی کہ ابو بکر گھر پہنچ گیا، چچا احسن اور باپ نے بتایاکہ نہیں پہنچا۔چچا کے مطابق ابوبکر اس وقت تک چھت گرنے کی منوں مٹی کے نیچے دب چکا تھا