بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کے ہر ضلع کا دورہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری  سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چودھری یاسین  اور جنرل سیکریٹری  فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی، جس میں آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات، انتخابی مہم اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری کو انتخابی مہم کی تیاریوں، مختلف اضلاع میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور تنظیمی معاملات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا  آزاد جموں و کشمیر کے عوام ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور وہ انتخابی مہم کے دوران آزاد کشمیر کے ہر ضلع کا دورہ کریں گے تاکہ عوام سے براہ راست رابطہ قائم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور پارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور بنیادی حقوق کی حمایت کرتی آئی ہے