لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ (پی ایچ پی )صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے۔ترجمان کے مطابق پی ایچ پی نے مارچ 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.7 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 629 اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا۔ 1.7 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا ، 280 چوری شدہ گاڑیاں،موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 56 ہزار 5 سو 39 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1192 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔