نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

18500 ڈرائیونگ لائسنس، 103 سی ای کیٹیگری لائسنس اور 1480 انٹرنیشنل پرمٹ دیئے گئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  18000 سے زائد مسافروں کو ایمرجنسی مدد اور بروقت طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ 54 لاکھ سے زائد افراد کو ٹال فری ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔18500 ڈرائیونگ لائسنس، 103 سی ای کیٹیگری لائسنس اور 1480 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔2674 روڈ سیفٹی پروگرامز منعقد کیے گئے تاکہ عوام میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعور اجاگر ہو۔دورانِ سفر کھو جانے والی قیمتی اشیاء، جن میں سونے کے زیورات، 186 موبائل فونز، 48 پرس اور دیگر 331 قیمتی سامان شامل ہیں، تلاش کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔ 48 چوری شدہ اور 17 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ حکام اور اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔ 169 لاپتہ گمشدہ بچوں کو باحفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا گیا