اسلام آباد ہائی کورٹ کی 7 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

  10,780 مقدمات نمٹائے گئے، زیر التواء  مقدمات میں نمایاں کمی آئی: اعلامیہ
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی ٹرانسفر کے بعد گزشتہ 7 ماہ کی عدالتی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 12 فروری 2025 سے 30 ستمبر 2025 کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے مجموعی طور پر 10,780 مقدمات نمٹائے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 8,254 مقدمات نمٹائے گئے تھے۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 12 فروری کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ڈوگر کے اقدامات سے عدالت کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی