لاہور(خصوصی رپورٹ)موٹروے ایم ٹو سا ئوتھ، شیخوپورہ سیکٹر میں سڑک کی مرمت کے باعث ٹریفک کی عارضی ڈائیورشن کردی گئی ہے۔ 42 سے 46 کلومیٹر لوکیشن نارتھ بانڈ پر دوسری اور تیسری لین کی مرمت کا کام جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کو 38 سے 46 کلومیٹر لوکیشن تک سا ئوتھ بانڈ کی تیسری لین پر منتقل کیا گیا ہے۔ مرمتی کام ایف ڈبلیو او کے زیرِ نگرانی تقریبا چار ہفتے جاری رہے گا۔ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ موٹروے پولیس موقع پر موجود اور ٹریفک کے بہا ئوکی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔