لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر عرس حضرت مادھو لال حسین میلہ چراغاں کے موقع پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈویڑنل ایس پی اور سرکل آفیسر کی نگرانی میں رات گئے ٹریفک ڈیوٹی مکمل اور چاق و چوبند کام جاری رکھے ہوئے ہے میلہ چراغاں کے موقع پر بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے پٹرولنگ افسران کے سپیشل سکواڈز ٹریفک کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے تعینات ہیں۔ شہریوں کو ٹریفک کا مسئلہ نہیں ھونے دیا جائے گا ڈیوٹی مکمل جانفشانی سے اپنا کام جاری رکھے ھوئے ہے شہری ٹریفک کے حوالہ سے رہنمائی کیلئے 15 پر کال کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔