ویب ڈیسک: اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے حالیہ دنوں میں کاسمیٹک انجیکشنز، وٹامن ڈرپس اور بیوٹی ٹریٹمنٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عوام، خاص طور پر شوبز شخصیات، کو متنبہ کیا ہے۔
شفاعی جریوالہ کی موت سے جڑی افواہوں پر ردعمل
مشی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والی بھارتی اداکارہ شفاعی جریوالہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:"اگرچہ ان کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، مگر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوانی برقرار رکھنے کے لیے کیمیکل انجیکشنز استعمال کیے، جو ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے۔"انہوں نے کہا کہ ایسی اموات چونکا دینے والی مثالیں ہیں، جنہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
’’خوبصورتی کے نام پر خطرناک تجربات بند کریں‘‘
مشی خان نے کاسمیٹک طریقہ علاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا:آج کل لوگ، خاص طور پر شوبز سے وابستہ افراد، خوبصورتی کے حصول میں وٹامن ڈرپس، گلوٹاتھیون انجیکشنز، اسکِن بلیچنگ جیسے مضر صحت کیمیکل استعمال کر رہے ہیں.یہ مصنوعات بظاہر فوری نتائج دیتی ہیں، مگر طویل مدتی نقصانات کا سبب بنتی ہیں
قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیں
مشی خان نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا:"کورین گلاس اسکن یا غیر فطری سفید رنگ کے پیچھے نہ بھاگیں، متوازن غذا، ورزش اور نیند سے ہی اصل خوبصورتی آتی ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ:خوبصورتی کا مطلب صرف جلد کی سفیدی نہیں.خود اعتمادی، مثبت سوچ اور صحت مند طرز زندگی اصل حسن ہے
سوشل میڈیا پر ردعمل
مشی خان کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا:کئی صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ’’آج کے دور میں قدرتی خوبصورتی کو بھول کر لوگ مصنوعی پن کے پیچھے بھاگ رہے ہیں‘‘کچھ نے شفاعی جریوالہ کی موت کو خطرناک بیوٹی ٹریٹمنٹس کا عبرتناک انجام قرار دیا
اختتامی پیغام: ’’خود کو قبول کریں‘‘
مشی خان نے آخر میں کہا:"خدارا! خود کو ویسا ہی قبول کریں جیسا اللہ نے بنایا ہے، اپنی صحت سے مت کھیلیں۔"