ممبئی(یواین پی)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے حکومتی احکامات کے بعد صرف ممبئی میں ہی تقریبا 1500مساجد اور دیگر عبادت گاہوں سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی کے پولیس کمشنر ڈیوین بھارتی نے کہا کہ پولیس نے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں میں نصب لائوڈ سپیکروں کے خلاف کارروائی کی ہے اور شہر کے مذہبی مقامات کو لائوڈ سپیکروں سے پاک کیا ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سینکڑوں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں سے لائوڈ سپیکر اتارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سیاسی، سماجی اور کمیونٹی رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کی گئی ہے۔