اسلام آبادر(خصوصی رپورٹ)اڈیالہ جیل سے عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی۔سہیل آفریدی کے حکم پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے اہم افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا چارج محمد عابد مجید کے پاس تھا، جو ا?ج ان سے واپس لے لیا گیا۔گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔اس سے پہلے سہیل آفریدی نے چیف سکیورٹی آفیسر نجم الحسین کو بھی عہدے سے ہٹوا دیا تھا