پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کی فضا قابلِ ستائش ہے: عظمیٰ بخاری

نفرت، فرقہ واریت اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہے
    لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے تحفظ، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران وزیر اطلاعات نے ڈی سی آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے وزیر اطلاعات کو سیکیورٹی، صفائی، روشنی، میڈیکل سہولیات اور دیگر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ عظمیٰ بخاری نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مذہبی رواداری اور اتحاد قابلِ تحسین ہے۔ علمائے کرام منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا پیغام دیں تاکہ معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارہ فروغ پا سکے۔"وزیر اطلاعات نے خبردار کیا کہ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے