لاہور (زیڈ این این) پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران ترقیاتی میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ صوبے بھر میں 96 فیصد ترقیاتی فنڈز کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے 8100 سے زائد عوامی بہبود کے منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے گئے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق مکمل کی گئی ترقیاتی سکیموں میں تعلیم، صحت، بلدیات، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اور ماحولیات سے متعلق ہزاروں منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد عام شہری کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ حکومت نے فلیگ شپ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی موڈ میں ڈیلیوری کو یقینی بنایا اور فنانشل ڈسپلن پر سختی سے عمل کیا۔