وزیراعلیٰ کے خصوصی ترقیاتی پروگراموں کے لئے فنڈز جاری

ڈائیلاسز، ٹرانسپلانٹ اور چلڈرن ہارٹ سرجری منصوبوں کیلئے بجٹ مختص کردیا گیا:حکاکم
لاہور(زیڈ این این ) محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خصوصی ترقیاتی پروگرامز کے تحت مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈائیلاسز پروگرام کے لیے 54 کروڑ روپے، ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لیے 22 کروڑ روپے اور چلڈرن ہارٹ سرجری کے لیے 20 کروڑ روپے کی مالی اعانت فراہم کی ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے اس بجٹ کی منظوری دے کر منصوبوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں فعال بنانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ عوامی فلاح اور صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔