حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کٹ لگائے:فیصل کریم کنڈی

پمز واقعہ پر ایک سیکریٹری کو معطل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، کمیٹیاں بنتی رہتی ہیں:میڈیا سے گفتگو 
پشاور(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی سے متعلق سوچنا چاہیے اور اپنی عیاشیوں پر کٹ لگانا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگا کر عوام کو ریلیف دے اور عوام کو ریلیف دینے پر کام کرے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق کے ساتھ مختلف معاملات ہیں جن پر مل جل کر کام کر رہے ہیں، وفاق سے اپنے مسائل پر دلیل کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔پمز حادثے کے حوالے سے گورنر خیبر پختونوا نے کہا کہ ایک سیکریٹری کو معطل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، کمیٹیاں بنتی رہتی ہیں لیکن صرف کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔