80 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے، مشیر خزانہ پختونخوا کا وفاق و دیگر صوبوں کو چیلنج

 20 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ترقیاتی فنڈز تخمینہ سے زیادہ کرتے دیکھا ہے، مخالفین مقابلہ کر کے دکھائیں 
پشاور(آئی این پی ) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق وفاق اور دیگر صوبوں کو چیلنج دے دیا۔مزمل اسلم نے ترقیاتی فنڈز سے متعلق جاری اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مارچ کے مہینے تک 80 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے، صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی فنڈز دیگر صوبوں اور وفاق سے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27 فیصد کا اضافہ کر دیا، 27 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے 20 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ترقیاتی فنڈز تخمینہ سے زیادہ کرتے دیکھا ہے، کے پی حکومت کے مخالفین مقابلہ کر کے دکھائیں۔9 مارچ 2025 کو صوبے میں ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔