بشار الاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کی مبینہ کوشش، حالت مستحکم

بشار الاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کی مبینہ کوشش، حالت مستحکم

شام کے معزول صدر بشار الاسد کو حالیہ دنوں میں زہر دے کر قتل کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی ہے۔

 برطانوی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بشار الاسد کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہوا، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر طبی امداد طلب کی۔ اس واقعے کے بعد انہیں ان کے اپارٹمنٹ میں علاج فراہم کیا گیا اور گزشتہ پیر سے ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق، بشار الاسد کے جسم میں زہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تاہم روسی حکام نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بشار الاسد گزشتہ دسمبر سے روس میں مقیم ہیں، جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حفاظت میں ہیں۔ بشار الاسد کو گزشتہ سال کے آخر میں روسی سرزمین پر پناہ دی گئی تھی، اور وہ اس وقت بھی روسی حکام کے زیر حفاظت ہیں۔اس رپورٹ کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بشار الاسد کے خلاف کی جانے والی یہ کارروائی سیاسی طور پر اہمیت رکھتی ہے، مگر ابھی تک اس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔