کینیڈا نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی عدالت میں ان کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔

کینیڈا نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی عدالت میں ان کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔

کینیڈا نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ اسد حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کینیڈا پُرعزم ہے۔کینیڈا اور نیدرلینڈز نے 2023 میں اسد حکومت کے خلاف ICJ میں درخواست دی تھی، جس میں شام میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی، خاص طور پر تشدد اور تشویشناک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے۔اس کے علاوہ، شام کی موجودہ صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس روس کی درخواست پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں شام کے بحران پر عالمی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے مستقبل میں ایران کے ساتھ تعلقات کا انحصار شام میں فاتح قوتوں کے طرز عمل پر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی شامی حکام نے دمشق کی سیڈنایا جیل میں 2 ٹیمیں بھیج کر لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں، بشار الاسد اور ان کا خاندان روس پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں سیاسی پناہ دی گئی ہے۔ روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دی ہے۔یہ پیش رفت شام کے پیچیدہ سیاسی منظرنامے میں اہمیت رکھتی ہے اور عالمی سطح پر اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔