وزیر ہا ئوسنگ کی زیر صدارت پی ایچ اے میں اجلاس

لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پی ایچ اے میں اجلاس ہوا، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی۔بلال یاسین کا کہنا تھا شہر کے چھوٹے پارکس میں بھی اپ گریڈیشن کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، شہر کی اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ الائیڈ سڑکوں پر بھی گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران صوبائی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تجاویز طلب کی گئیں۔