سیاسی و سماجی شخصیات کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف اضلاع سے سیاسی و سماجی شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، ملتان اوروہاڑی کے عوامی نمائندوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پارٹی میں شامل ہونے والوں میں نمائندوں محمد فاروق اشرف، اعجاز احمد، اسحاق، سلمان طارق، نعمان علی شامل تھے ۔