ملتان(آئی این پی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکپتن شریف کی اہم روحانی شخصیات نے ملتان میں خصوصی ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے اپنے ہزاروں مریدین اور عقیدت مندوں سمیت پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق، آستانہ عالیہ پانی پت پاکپتن شریف کی معروف روحانی شخصیت پیر غلام قطب الدین چشتی صابری کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں پیرغلام جلال الدین چشتی، پیر غلام فرید الدین چشتی اور پیر نصیر الدین چشتی بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب کی ترقی اور پاکپتن کے مقامی و عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔